سوات میں نوکریوں کی خرید و فروخت کا سکینڈل، ویڈیو وائرل

خود کو سکیشن آفیسر کا پی اے ظاہر کرنے والا واصف نامی نوجوان ویڈیو میں لوگوں سے پیسے وصول کرتا نظر آرہا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں نوکریوں کی خرید و فروخت کا بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، خود کو سکیشن آفیسر کا پی اے ظاہر کرنے والا واصف نامی نوجوان ویڈیو میں لوگوں سے پیسے وصول کرتا نظر آرہا ہے۔ سوات میں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں چار افراد گاڑی میں بیٹھے نوکری کی خرید و فروخت کی باتیں کر رہے ہیں۔ویڈیو میں نظر آنے والا نوجوان واصف عرف عباس سکنہ دردیال کبل خود کو سیکشن آفیسر کا پی اے ظاہر کرتا ہے جبکہ نوکری فروخت کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ محمود خان اور اُن کے بھائی احمد خان کا حوالہ بھی دیتا ہے۔ نوجوان ویڈیو میں یہ کہتا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور اُن کا بھائی 7سے8لاکھ روپے لے کر نوکریاں دیتے ہیں جبکہ میں آپ کا کام ایمرجنسی میں کر رہا ہوں جس میں صرف میرے 25ہزار روپے بنتے ہیں( خبر جاری ہے )

ویڈیو میں دیگر افراد نوجوان کو پیسے بھی دے دیتے ہیں جبکہ آخر میں واصف نامی نوجوان یہ بھی کہہ جاتا ہے کہ اس حوالے سے کسی سے ذکر تک نہیں کرنا۔نوکری کی خرید و فروخت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد وزیر اعلیٰ کے سوشل میڈیا سیل کے انچارج ناہید علی شاہین نے مذکورہ نوجوان کی تحریک انصاف سے لا تعلقی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ نوسر باز ہے اور لوگوں کو وزیر اعلیٰ اور اُس کے بھائی کے نام پر لوٹتا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More