کانجو ٹاؤن شپ میں ڈکیتی کی وارداتیں، اہلیان علاقہ سراپا احتجاج، ڈی سی نے اہم اجلاس طلب کرلیا

کانجوٹاون شپ کمیٹی کے ممبران صدرامجدکمال زئی کے سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) کانجوٹاون شپ میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان نے نوٹس لیتے ہوئے کانجوٹاون شپ کے مکینوں کے ساتھ خصوصی اجلاس بروز پیر دوپہرتین بجے اپنے دفترمیں طلب کرلیا۔اجلاس میں ایس ڈی ڈی اے انتظامیہ،پولیس،پاک آرمی کے افسران بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں کانجوٹاون شپ میں امن وامان کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔کانجوٹاون شپ کمیٹی کے ممبران صدرامجدکمال زئی کے سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More