موجودہ حکومت میں میرٹ کا قتل عام جاری ہے، پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن

موجودہ حکومت کا نیشنل لائسنسگ ایگزامینشن کے نیا نظام محض فنڈرائزنگ کا ذریعہ ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) خیبر پختونخوا نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ حکومت میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔موجودہ حکومت کا نیشنل لائسنسگ ایگزامینشن کے نیا نظام محض فنڈرائزنگ کا ذریعہ ہے۔جب تک سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا جاتا تب تک صحت کے شعبے میں بہتری نہیں آسکتی۔قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں سینئر ڈاکٹر کی بجائے جو نیئر ڈاکٹرکو ایم ڈی بناکر میرٹ کا قتل کیا گیا ہے۔ پیماکے زیر اہتمام سیدو سیدومیڈیکل کالج سوات میں حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں بہتری کے نام پر نیشنل لائسنسنگ ایگزامینشن کے نئے نظام پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ماہر ڈاکٹروں نے اس نظام کی خامیوں اور اس سے پیدا ہونے والی بگاڑ پر تفصیلی لیکچرز دئے۔دریں اثناء پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے صوبائی صدرپروفیسر ڈاکٹر گلشن حسین فاروقی نے صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر نجیب اللہ اور ضلعی صدرڈاکٹر امیرامان اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت کی جانب سے لائسنسنگ ایگزامینشن (این ایل ای) کے نظامپر پیما کو تحفظات ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ عجلت میں اس نظام کے نفاذ سے بہتری کی بجائے مزید بگاڑ پیدا ہوگی۔انہوں نے کہاکہ اس نظام کے تحت ایم بی بی ایس کے بعدڈاکٹر زکو دو مزید امتحانات دینے ہوں گے جوبالکل بلاجواز ہیں۔انہوں نے کہاکہ 200 سال کا نظام ایک رات میں تبدیل کرنا کسی صورت قبول نہیں کیونکہ جو لوگ یہ نظام لانا چاہتے ہیں انہوں نے پاکستان میں ایک روز بھی خدمات انجام نہیں دیں۔انہوں نے کہاکہ ہم دلیل کے ساتھ مطالبہ کرتے ہیں کہ ہوائی فیصلے نافذ نہ کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ مدینہ کے نظام لانے اور میرٹ کا بولا بالا کرنے والے کوئی اور نظام لانا چاہتے ہیں۔قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس میں میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئیں اور سینئر تجربہ کار ڈاکٹر ذوالفقارعلی درانی کو نظر انداز کرکے جونیئرڈاکٹر کو ایم ڈی تعینات کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امریکن سسٹم لاگو کرنے کے لئے  برطانوی نظام کو ختم کرنا ہوگالیکن اس کے لئے وقت دینا چاہیے کیونکہ عجلت میں کئے جانے والے فیصلوں سے نظام مکمل تباہ ہوجائے گا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More