مٹلتان میں لیڈی کانسٹیبل کے بغیر گھروں پر چھاپے، علاقہ مکین سراپا احتجاج

انہوں نے وزیر اعلی محمود خان مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر ڈی ایس پی سرکل مدین اور ایس ایچ او تھانہ کالام کو معطل کیا جائے ورنہ احتجاجی مظاہروں کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مٹلتان میں پولیس کے خلاف علاقہ مشران کا  احتجاجی مظاہرہ، چادر اور چاردیواری کا تقدس پائمال کردیا گیا،ڈی ایس پی اور ایس ایچ او معطل کئے جائیں، علاقہ مشران کا موقف

سوات کی سیاحتی وادی کالام کے علاقہ مٹلتان میں مقامی مشران اور نوجوانان اس وقت سراپا احتجاج بن گئے، جب پولیس نے آپریشن کے دوران مختلف گھروں پر چھاپے لگائے۔ پولیس نے چرس برآمدگی کا دعوی کرلیا ہے، جبکہ اشو مٹلتان کے سابق نائب ناظم انجنئیر سعید اور ملک فریداللہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے منشیات کی برآمدگی کو جھوٹ قرار دیا ہے اور پولیس پر الزام عائید کیا ہے کہ پولیس بغیر لیڈی کانسٹیبل کے ان کے گھر میں گھس چکی ہے اور چادر و چاردیواری کے تقدس کو پائے مال کیا گیا ہے۔انہوں نے وزیر اعلی محمود خان مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر ڈی ایس پی سرکل مدین اور ایس ایچ او تھانہ کالام کو معطل کیا جائے ورنہ احتجاجی مظاہروں کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More