احتجاج کی آڑ میں غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے، ملک اختر خان

وزیر اعلی نے پورے صوبے کی طرح سوات میں بھی اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں جس سے سیاسی مخالفین اپنے بے روزگاری سے خوف زدہ ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ڈسٹرکٹ زکوات چیئرمین ضلع سوات ملک اختر خان نے مٹہ میں احتجاج کے دوران غیر اخلاقی حرکات اور ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ احتجاج جمہوریت کا حسن ہے اور سیاسی کارکنان سمیت ہر شہری کا حق ہے کہ وہ اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں لیکن احتجاج کی آڑ میں غیر اخلاقی حرکات اور ناشائستہ زبان استعمال کرنا انتہائی قابل مزمت اور نا قابل برداشت ہے۔کل ہمارے پارٹی کے کارکنان بھی ایسے زبان میں جواب دے سکتے جس زبان میں کل سیاسی مخالفین نے اخلاقیات کی حد پار کی۔وزیر اعلی محمود خان پورے صوبہ کا وزیر اعلی ہے اور اپنے تین سالہ دور اقتدار میں ریکاڈ ترقیاتی کام جس طرح سرانجام دئے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ سیاسی بے روزگاروں غیر اخلاقی حرکات سے اندازہ ہوتا ہے کہ وزیر اعلی محمود خان کس طرح سیاسی مخالفین کے زہنوں پر سوار ہے،وزیر اعلی نے پورے صوبے کی طرح سوات میں بھی اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے ہیں جس سے سیاسی مخالفین اپنے بے روزگاری سے خوف زدہ ہے،بجلی کی لوڈ شیدنگ پر ماتم کرنے والوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ستر سال میں جو کام کسی سیاسی جماعت نے نہیں کی وہ وزیر اعلی محمود خان نے عملی طور پر کیا۔وزیر اعلی محمود خان کے پاس الادین کا چراغ نہیں کہ ایک دن میں بجلی بحران حل کیا جائے انہوں نے تحصیل مٹہ کے بجلی کے مستقل حل کے لیے 132 کے وی گریڈ اسٹیشن کی منظوری دی ہے جس کے لیے 72 کروڑ روپے کی چیک بھی محکمہ واپڈا کو ارسال کردی ہے اور بہت جلد اس منصوبے پر کام کا اغاز ہوجائے گا جس سے تحصل مٹہ مستقل طور پر بجلی لوڈ شیڈنگ سے نجات حاصل کر سکیں گے

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More