کالام، ہوٹل میں گیس لیکج سے سیاح جاں بحق،تین بے ہوش

اسپتال ذرائع کے مطابق زیر علاج تینوں سیاحوں کی حالت خطرے سے باہر ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے سیاحتی مقام کالام کے الفرحان ہوٹل کے ایک کمرے میں گیس لیکج کی وجہ سے ایک سیاح جاں بحق جبکہ تین بے ہوش ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق  حیدر آباد سے سیر و تفریح کے لئے آئے ہوئے چار سیاح مذکورہ ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے،بقول ہوٹل منیجر جب صبح انہیں جگانے گیا تو چاروں سیاح بے ہوش پڑے تھے ،سیاحوں میں 28 سالہ حسن موقع پر جاں بحق جبکہ محمد سمیر،زوہیب اور ارسلان کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق زیر علاج تینوں سیاحوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More