مٹہ، با اثر افراد نے غریب بھائیوں کی زمینوں پر قبضہ کرلیا

انہوں نے کہاکہ 2009سے روزی گل ، حکیم خان اور ان کے بھائی جبکہ کریم خان اور اس کے بھائی ہماری جائیداد پرقابض ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ میں بااثرافراد نے غیرب بھائیوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرلیا، ہماری ہی زمینوں میں راستے بنا کراپنی جائیداد مین ہمیں راستے بند کئے۔ انتظامیہ اور پولیس کے زریعے ہمیں Dڈرایا دھمکایا جارہاہے۔ ہم پر تشدد کرنے کے باوجود ہمارے خلاف اپنا ایف آئی آردرج کراکے جیل بھیج دیاگیا۔ ان خیالات کا اظہار گاؤں سبزل (سخرہ) کے متاثرہ بھائیوں سرفراز خان اور سرزمین خان نے مینگورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہاکہ 2009سے روزی گل ، حکیم خان اور ان کے بھائی جبکہ کریم خان اور اس کے بھائی ہماری جائیداد پرقابض ہے۔ اپنی زمینوں میں راستہ بند کرکے ہماری ہی زمینوں پر مکانات تعمیر کئے اور راستے بناکرہزاروں کے تعداد میں درخت کاٹ دئے گئے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ تحصیل انتظامیہ اور پولیس بھی ان کے ہمراہ آکر ہمیں دھمکاتی ہے ۔ اور ان کی موجودگی میں مخالفین عدالتی حکم امتناعی کے باجود ہمارے درخت کاٹ کرسڑکیں بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے ہم دونوں بھائیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا لیکن بااثرافراد ہونے کے باعث پولیس نے ہمارے خلاف ایف آئی آردرج کی اور ہمیں جیل بھیج دیاگیا۔ جبکہ ان کے خلاف محض کاغذی کارروائی کی گئی اور سعودی جانے والے تین افراد کو محفوظ راستہ دیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ظالموں نے ہم پر مسجد کا راستہ بند کیاہے ہمارے بچوں کو سکول جانے نہیں دیاجارہا اور اب ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے وزیراعلی اور آئی جی خیبر پختون خوا سے جان ومال کی تحفظ اور بااثرافراد کے خلاف قانونی کاررائی کامطالبہ کیاہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More