بلدیاتی انتخابات، سٹی مئیر کا اُمیدوار تحریک انصاف کے لئے بڑا چیلنج، شاہد علی خان کا نام فائنل ہونے کا امکان

کارکنان نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی مئیر تحصیل بابوزئی کا ٹکٹ شاہد علی خان کو دیا جائے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بلدیاتی انتخابات کا دوسری مرحلہ ،سٹی مئیر تحصیل بابوزئی  کے لئے تحریک انصاف سے شاہد علی خان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ زور پکڑ گیا، نظریاتی کارکنان نے پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت سے شاہد علی خان کو ٹکٹ کا دینے کا مطالبہ کردیا۔ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے سٹی مئیر تحصیل بابوزئی کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے 33 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھی ،تاحال اُن درخواستوں میں کسی نام کو فائنل نہیں کیا جا سکا ہے البتہ سوات میں تحریک انصاف کے کارکنان اور نظریاتی ورکروں نے شاہد علی خان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے، کارکنان کا کہنا ہے کہ شاہد علی خان عوامی لیڈر ہے اور اپنے وقت میں بہت سے کام کر چکے ہیں جبکہ پارٹی کارکنان بھی اُن سے خوش ہے، کارکنان نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی مئیر تحصیل بابوزئی کا ٹکٹ شاہد علی خان کو دیا جائے اور یہ سیٹ یقینی طور پر جیت جائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More