بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کے لئے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں بھی درخواست دائر

سوات کے بہت سے علاقوں میں برف باری اور سرد موسم کے باعث ہزاروں لوگ حق رائے دہی سے محروم ہو سکتے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں بھی بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں درخواست دائرکردی گئی۔کالام کے عمائدین نے انتخابات کو موسم کی وجہ سے ملتوی کرانے کی درخواست دی ہے  جس پر 8 فروری بروز منگل فیصلہ متوقع ہے۔ ملک احمد جان ایڈوکیٹ کےمطابق معزز عدالت کو تمام دستا ویزات فراہم کردی گئی ہے کہ سوات کے بہت سے علاقوں میں برف باری اور سرد موسم کے باعث ہزاروں لوگ حق رائے دہی سے محروم ہو سکتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More