ڈاکٹر حیدر علی کے بھتیجے کی نامزدگی، پارٹی رہنماؤں کا شدید رد عمل

ڈاکٹر حیدرعلی نے اپنے حجرے پر من پسند افراد کو جمع کرکے پارٹی منشور اور میرٹ کی دھجیاں اڑادی ہیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر حیدرعلی کی جانب سے اپنے بھتیجے کو تحصیل چیئرمین کے امیدوارنامزدکرنے کے فیصلے پر پارٹی رہنماؤں نے شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔ڈاکٹر حیدرعلی نے اپنے حجرے پر من پسند افراد کو جمع کرکے پارٹی منشور اور میرٹ کی دھجیاں اڑادی ہیں جو ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔متوقع امیدواروں کی سٹیج پر تذلیل کرکے کارکنوں کے جذبات کو مجروح کردیا گیا ہے۔موروثی سیاست کا راستہ نہ روکا گیا تو آزاد امیدوار سامنے لانے پر مجبور ہوں گیاور پھرشکست کی تمام تر ذمے دارایم این اے ڈاکٹر حیدرعلی پر عائد ہوگی۔ان خیالات کااظہار پی ٹی آئی تحصیل خوازہ خیلہ کے رہنماؤں اور متوقع امیدواروں سابق ناظم رفیق الرحمان،عثمان خان،حسین شاہ خان، عبدالرقیب خان،فیصل خان،انعام خان،اوربلال رحمان نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف میں موروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں اور حالیہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد عمران خان نے واضح کیا ہے کہ مزید موروثی سیاست نہیں چلے گی اور دوسرے مرحلے میں ٹکٹ میرٹ پر دئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ تحصیل خوازہ خیلہ کے چیئرمین کے ہم بھی امیدوار ہیں لیکن ایم این اے ڈاکٹر حیدرعلی نے اپنے حجرے پر چند من پسند افراد کو اکھٹا کرکے ماضی کی طرح اس بار بھی اپنے بھتیجے کو امیدوارنامز د کرنے کی کوشش کی اور دیگر امیداروں کی سٹیج پر نام لیکر تذلیل کی گئی جس کی ہم شدیدمذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم بھی سینوں میں بہت سے راز رکھتے ہیں لیکن پارٹی دسپلن کی وجہ سے خاموش ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم بھی اپنے حجروں پر لوگوں کو بلوا کر اپنے حق میں رائے لے سکتے ہیں لیکن یہ عمران خان کے ویژن کے برعکس ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر حیدرعلی  نے نہ صرف عمران خان کے ویژن کے خلاف ورزی کی بلکہ میرٹ کو کا بھی جنازہ نکال دیا ہے انہوں نے واضح کیا کہ ہم غلامی کے طوق پہننے کے لئے کسی صورت تیار نہیں اور نہ ہی ہم ڈاکٹر حیدرعلی کے اس غیر جمہوری اقدام کی حمایت کریں گے انہوں نے کہاکہ اگر پہلے مرحلے کی طرح دوسرے مرحلے میں بھی ماضی کی غلطیوں کو دہرایا گیا تو ہم الگ راہ اپنانے اور اپنا امیدوار سامنے لانے پر مجبور ہوں گے۔انہوں نے سوات موٹروے کو دریائے سوات کے کنارے تعمیر کرنے،دریائے سوات سے ریت بجری نکالنے کے لئے واضح پالیسی اعلان کرنے اور خوازہ خیلہ کے لئے میگاپراجیکٹس سمیت گیس کے منصوبے کی تکمیل کا بھی وزیراعلیٰ محمودخان سے مطالبہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More