میاندم میں کلچرل فیسٹول کا آغاز18مارچ سے ہوگا

ملک بھر سے سیاحوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی علاقے میاندم میں تین روزہ کلچرل فسٹیول کا18مارچ سے آغاز ہورہا ہے، ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے خوبصورت وادی میں منعقدہ کلچرل فسٹیول میں آنے والے شرکاء کیلئے رنگا رنگ تقریبات کااہتمام کیا گیا ہے، کلچرل فسٹیول کی سرگرمیاں اتوار 20 مارچ تک جاری رہیں گی، کالام اور گبین جبہ میں سنو اینڈ سپورٹس فسٹیول کے کامیاب انعقاد کے بعد اب ضلعی انتظامیہ نے سوات کی خوبصورت وادی میاند م میں بھی کلچر ل فسٹیول کا انعقاد کیا ہے جس میں ملک بھر سے سیاحوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، فسٹیول میں ثقافتی اشیاء پر مشتمل اشیاء کے سٹالوں کے علاوہ انفارمیشن سنٹر، روایتی کھانوں کے سٹال بھی لگائے جارہے ہیں اس کے علاوہ بچوں اور خواتین کی دل چسپی پر مبنی سرگرمیاں بھی فسٹیول میں شامل کی گئی ہیں، فسٹیول میں لوگوں کی دل چسپی کیلئے روایتی موسیقی رباب اور خٹک ڈانس کی تقریبات بھی شامل ہوں گی، تقریب میں مقامی اور پشتو کے مشہور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ کھیلوں اور ادب کے شوقین افراد کیلئے شعرو شاعری اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی فسٹیول کا حصہ ہوں گے، انتظامیہ کی جانب سے پورے ملک کے سیاحوں کو تین روزہ میاند م کلچرل فسٹیول میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اور اُمید کی جارہی ہے کہ کالام اور گبین جبہ فسٹیول کی طرح میاند م فسٹیول میں بھی کثیر تعداد میں سیاح شریک ہوں گے۔  

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More