انجمن ہلال احمر کی جانب سے فوڈ پیکج تقسیم کا سلسلہ جاری

یہ پیکٹس یومیہ بنیادوں پرتقسیم کیے گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) انجمن حلال احمر سوات کی جانب سے  رمضان کی دوسرے دن سے روزانہ کی بنیاد پر  مسلسل 20 دن  غریب و نادار لوگوں میں سو (100)رمضان فوڈ پیکج جبکہ دارلعلوم ، ڈسٹرکٹ جیل ، پرورش سکول ، سیدو ہسپتال،خپل کور ماڈل سکول،سنٹرل ہسپتال اور مختلف چوراہوں میں تیار افطار پیکٹس تقسیم  کئے گئے ، انجمن حلال احمر کےضلعی آفیسر عمران کا کہنا تھا کہ  اس سال جو پیکٹ تیار کیے گئے تھے ان میں 10 اشیا شامل ہیں جو بنیادی راشن پر مشتمل تھا جن میں روح افزا،چینی،خشک چائے،دودھ کاٹن اور دیگر ضروریات کی اشیاء شامل تھیں، یہ پیکٹس یومیہ بنیادوں پرتقسیم کیے گئے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More