سوات، پٹوارخانہ دسویں روز بھی سیل

سرکاری ملازمین کی آپسی چپقلش کی سزا عوام کو دینے کی بجائے ان کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے

سوات( زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کے تحصیل بابوزی کا پٹوار خانہ دسویں روز بھی سیل رہا۔ ذرائع کے مطابق پٹواریوں کی آپسی چپقلش اور حکم عدولی کے باعث ڈپٹی کمشنر سوات نے گزشتہ ھفتے بدھ کے روز پٹوارخانے کو سیل کردیا ہے۔ پٹوار خانہ سیل ہونے سے جہاں اراضی معاملات سے متعلق عوام الناس کو مشکلات کا سامنا ہے وہی مختلف مقدمات میں جیلوں میں موجود ملزمان بھی فرد کا اجراء نہ ہونے کی وجہ سے ضمانتوں کے منتظر ہیں۔ عوام نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی آپسی چپقلش کی سزا عوام کو دینے کی بجائے ان کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے اور پٹوارخانہ کو جلد از جلد کھول کر عوامی مشکلات ختم کی جائیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More