میں ڈاکٹر امجد کا مستقبل تباہ کردوں گا، عزیز اللہ گران// عزیز اللہ گران میری حیثیت کا بندہ نہیں، ڈاکٹر امجد

ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ میں کاروباری اور محنتی بندہ ہوں اور اپنی محنت سے جائیدادیں بنائی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی آمنے سامنے، دونوں کی آڈیو لیک ہو گئی، عزیز اللہ گران نے کرپشن کے الزامات لگائے تو ڈاکٹر امجد نے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کردیا۔ ہفتہ کے روز ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران کی آڈیو لیک ہو گئی تھی جس میں انہوں نے صوبائی وزیر ہاوسنگ و ممبر صوبائی اسمبلی  ڈاکٹر امجد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور اُس پر کرپشن اور کروڑ پتی بننے کے الزامات لگائے تھے، آڈیو میں عزیز اللہ گران نے ڈاکٹر امجد کو پارٹی میں دراڑ پیدا کرنے اور پارٹی کو ختم کرنے کے الزامات بھی  لگائے تھے جبکہ دوصفحات کا بھی کہا تھا کہ اگر میں وہ دو صفحات سامنے لاؤ تو ڈاکٹر امجد کا مستقبل تباہ ہو جائے گا۔ عزیز اللہ گران کی آڈیو کے بعد ڈاکٹر امجد کی آڈیو بھی لیک کروا دی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ عزیز اللہ گران اُ س کی حیثیت کا بندہ نہیں ہے اگر اُن کے پاس میرے خلاف ثبوت ہے تو سامنے لائیں،ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ میں کاروباری اور محنتی بندہ ہوں اور اپنی محنت سے جائیدادیں بنائی ہے، عزیز اللہ گران لوٹوں کا حمایتی ہے تو وہ خود بھی لوٹا ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More