فضل حکیم کے حجرے میں پی ٹی آئی رہنماؤں میں تصادم، باز خان کے حامیوں نے حسین علی کو شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا

اس موقع پر وہاں موجود محکمہ انفارمیشن کے کیمرہ مین، مشرق ٹی وی اور سماء ٹی وی کے کیمرہ مینوں پر بھی حملہ کیا گیا اور ان سے کیمرے چھیننے کی کوشش کی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماء کی جانب سے ایم پی اے فضل حکیم کے حجرے میں پی ٹی آئی امانکوٹ کے رہنماء پر شدید تشدد ،زاہد خان عرف باز خان کے حامیوں نے امانکوٹ کے رہنماء حسین علی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، زاہد خان عرف باز خان کے حامیوں کے کیمرہ مینوں پر بھی حملہ کیا اور ان سے کیمرے بھی چھیننے کی کوشش کی۔اتوار کے روز ایم پی اے فضل حکیم کے حجرے میں منگورہ کے مختلف یونین کونسلوں کے لوگوں نے قبرستان کے حصول کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا، مظاہرے کے دوران مقامی رہنماء خطاب کر رہے تھے جس پر امانکوٹ کے رہنماء حسین علی نے مقررین سے تقاریر مختصر کرنے کا کہا ،جس پر زاہد خان عرف باز خان نے حسین علی کو گالیاں دی اور اس پر حملہ کیا جبکہ باز خان کے حامیوں نے حسین علی کو بھی شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد دیگر افراد نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے انہیں منتشر کردیا۔ اس موقع پر وہاں موجود محکمہ انفارمیشن کے کیمرہ مین، مشرق ٹی وی اور سماء ٹی وی کے کیمرہ مینوں پر بھی حملہ کیا گیا اور ان سے کیمرے چھیننے کی کوشش کی گئی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More