ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے امانکوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد

عوام کی جانب سے متعدد مسائل کی نشاندہی کی گئی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے امانکوٹ مینگورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں ضلعی محکموں کے سربراہان و انتظامی آفیسرز نے شرکت کی۔ عوام کی جانب سے متعدد مسائل کی نشاندہی کی گئی جس میں خراب ٹیوب ویل کی مرمت، صاف پانی کی فراہمی، سرکاری آٹے کی دستیابی و معیار میں خامیوں، علاقے میں جنازگاہ و قبرستان میں جگہ کی کمی، ایجوکیشن فاؤنڈیشن سکول میں سہولیات کا فقدان، نوجوانوں میں نشے کا بڑھتا ہوا رجحان، صفائی کی ناگفتہ بہ صورت حال، اور امانکوٹ میں قائم سکولوں کے طلباء وطالبات کے لئے روڈ ٹریفک کے اوور سپیڈنگ سے پیدا ہونے والے مسائل سر فہرست رہے۔ متعلقہ محکموں کی جانب سے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ کھلی کچہری میں عوام نے کھلی کچہری کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پیشگی اطلاع دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ کھلی کچہری سے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اصغر سورانی کا کہنا تھا کہ تحصیل بابوزئی میں کھلی کچہری منعقد کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور آئیندہ کھلی کچہری سے پہلے  پیشگی اطلاع دی جائے گی۔ انہوں نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ کھلی کچہری میں اجاگر کئے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور وہ خود اس کی نگرانی کریں گے

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More