لیڈی سرجن ڈاکٹر حُنین کو سیلاب کے دوران بہترین طبی خدمات پر تعریفی سند دیا گیا

ڈاکٹر حُنین نے سیلاب کے دوران نامساعد حالات میں اتروڑ اور گبرال جا کر قیام کیا اور میڈیکل خدمات فراہم کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) لیڈی سرجن ڈاکٹر حُنین کو ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے تعریفی سند سے نوازا گیا ہے۔ تعریفی سند ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان نے دیا۔ ڈاکٹر حُنین کو تعریفی سند سیلاب کے دوران بہترین طبی خدمات انجام دینے پر دیا گیا۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر حُنین نے سیلاب کے دوران نامساعد حالات میں اتروڑ اور گبرال جا کر قیام کیا اور میڈیکل خدمات فراہم کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تعریفی سند کا مقصد ڈاکٹر حُنین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر حُنین واحد خاتون ڈاکٹر تھی جس نے ضلعی انتظامیہ کے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ بالائی سوات کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں قیام کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ خواتین کو طبی امداد فراہم کی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More