خپل کور ماڈل سکول میں سائنس اینڈ آرٹس نمائش کا انعقاد

ایک روزہ نمائش میں سکول کے طلباء نے خصوصی دلچسپی لی

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام)خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج گرلز کیمپس میں ایک روزہ  سائنس اینڈ آرٹ کلچر نمائش کا انعقاد کیا گیا، نمائش میں بک سٹال ،سائنسی ایجادات کا سٹال ،کمیسٹری ، فزکس ، بیالوجی سٹال ، میڈیکل سٹال ، اسلامی سٹال ، تاریخی کھانوں کی نمائش کا سٹال ، یتیم بچیوں کے ہاتھوں تیار کر دہ دستکاری اور روایتی ملبوسات پر مشتمل سٹال اور جدید دور کے کھانوں پر مشتمل فوڈز سٹریٹ کی نمائش کی گئی تھی، نمائش کے تمام اسٹالز میں موجود اشیاء سکول کے  طالبات نے خود بنائے تھے ،نمائش میں مختلف زنانہ سکولوں کے طلبہ اور استانیاں شریک ہوئے،ایک روزہ نمائش میں سکول کے طلباء نے خصوصی دلچسپی لی، اس موقع پرسکول کے پرنسپل شمیم اختر نے کہا کہ نمائش کا انعقاد ایک حوصلہ افزاء اقدام ہے جس کی وجہ سے بچیوں کی چھپی ہوئی صلاحتیں باہر آئیں گی،انہوں نے کہا کہ جس طرح سے بچیوں نے نمائش میں حصہ لیا اور جو اسٹالز لگائے گئے تھے وہ قابل تعریف ہیں، نمائش میں پاکستان کے مختلف علاقوں کے روایتی لباس میں ملبوس بچے خصوصی توجہ کا مرکز بنے رہے،  طلباءکا کہنا تھا کہ انہیں بہت خوشی ہے کہ اس قسم کی سرگرمیاں اُن کے لئے منعقد کی جاتی ہے،کتابوں میں  یہ سب ہم پڑھتے ہیں مگر پریکٹیکل ہم اس نمائش میں کرتے ہیں جس سے ہمیں مستقبل میں تعلیمی سرگرمیوں میں کافی فائدہ ملتا ہے انہوں نے مزید  کہا کہ نمائش میں ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور ہمیں اُمید ہے کہ مستقبل میں بھی اس قسم کی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More