تحریک انصاف مٹہ کے زیراہتمام بد امنی کے خلاف امن ریلی و مظاہرہ

مظاہرے میں سول سوسائٹی،وکلاء برادری,تاجربراداری اور مختلف مکاتب فکرکے لوگوں سمیت پارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) تحریک انصاف مٹہ کے زیر اہتمام بد امنی کیخلاف امن ریلی اور مظاہرہ،مظاہرہ تحصیل چیئرمین عبداللہ خان اور تحریک انصاف کے رہنما احمد خان کی قیادت میں کیا گیا، مظاہرین نے سفید جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھیں تھے جس پر دہشت گردی نا منظور اور امن کے حق میں نعرے درج تھے،مظاہرے میں سول سوسائٹی،وکلاء برادری,تاجربراداری اور مختلف مکاتب فکرکے لوگوں سمیت پارٹی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،امن کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے گئے،تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ چوک میں تحریک انصاف کے مٹہ کے زیر اہتمام امن ریلی اور احتجاجی مظاہرہ ہوا،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین تحصیل مٹہ عبداللہ خان،بازار کے صدر محمد زبیر اور شامیزئی ٹرانسپورٹ کے جنرل سیکرٹری محمد اسرار خان نے کہا کہ امن کے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب ادھورا ہے اور زندگی ناممکن ہے، سوات میں حالات کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ سوات پولیس اس وقت اس بات کے قابل ہے کہ وہ سوات میں امن قائم کرسکتے ہیں اسلئے سوات پولیس کو مذید مضبوط اور بااختیار بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے تاریخی کارکردگی پر سوات پولیس اور سوات امن کیلئے کرادار ادا کرنے پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر تحصیل چیئرمین عبداللہ خان نے کہا کہ مذید کسی بھی جگہ پر نامعلوم ملزم کا واقعہ برداشت نہیں کیا جائیگا اور جہاں پر بھی واقعہ ہوا تو سارے لوگ جاکر وہاں پر اپنے  حق کیلئے اواز اٹھائینگے انہوں نے سوات میں قیام امن کیلئے کوشش کرنے پر تمام لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر مظاہر ے سے صوبائی وزیر محب اللہ خان کے بھائی احسان اللہ خان، نصراللہ خان،عادل خان ایڈوکیٹ،مٹہ بار کے صدر حلیم خان ایڈوکیٹ، خورشید علی خان، اکبر باچا اور دیگر نے بھی خطاب کیا بعد میں مظاہرین پرامن طور منتشر ہوگئے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More