سوات میں ڈی وارمنگ مہم کا آغاز کردیا گیا

پانچ سال سے 17 سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کے لئے دوائی دی جارہی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) دیگر اضلاع کی طرح سوات میں بھی ڈی وارمنگ مہم جاری ہے جس کے تحت پانچ سال سے 17 سال تک کے بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کے لئے دوائی دی جارہی ہے، سوات میں مہم کا آغاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات سہیل احمد نے گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ودودیہ ہائی سکول سیدو شریف میں سکول کے بچوں کو دوائی کھلا کر کیا۔ مہم کے آغاز کے موقع پر ڈویژنل کوآرڈینیٹر یاسرخان، ودودیہ ہائی سکول کے پرنسپل واساتذہ بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات نے کہا کہ بچوں کے صحت کے حوالے سے ڈی وارمنگ نہایت ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیٹ کے کیڑے بچوں کی ذہنی اور جسمانی نشوونما میں منفی اثر ڈالتے ہیں جس کا تدارک ضروری ہے اور ایسے میں یہ مہم اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو ڈی وارم کرنے کے لئے سرکاری و نجی سکولوں اور مدارس میں خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More