ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا مینگورہ میں فلور ملز پر چھاپہ  

نامزد ڈیلرز کو آٹا کوٹہ بروقت نہ اٹھانے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لانے کی تنبیہ کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سوات کاشف احسان نے ضلع سوات میں سبسڈی والے آٹے کی رسد اور سپلائی یقینی بنانے کیلئے مینگورہ میں فلور ملز اور مختلف نامزد ڈیلرز پوائنٹ کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے سبسڈی والے آٹے کی موجودگی، معیار،سپلائی اور فروخت سے متعلق ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے فلور ملز انتظامیہ اور نامزد ڈیلرز کو آٹا کوٹہ بروقت نہ اٹھانے کی صورت میں سخت کاروائی عمل میں لانے کی تنبیہ کی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More