عوام  اور پولیس کی قربانیوں سے امن کی فضاء قائم ہوئی، ڈی آئی جی/ ڈی پی او

پولیس لائن کبل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں موجودہ بہتر امن وامان کی فضاء پولیس اور عوام کی قربانیوں کی بدولت قائم ہوا ہے،یہاں پر حالات بلکل پر امن ہیں،پولیس نے پورے ڈویژن کے دشوار گزار علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے اور علاقہ کلئر قرار دیا گیا ہے ،عوام کی جانب سے نقص امن،منشیات یا دیگر سماج دشمن سرگرمیوں کے حوالے سے کسی بھی قسم کی اطلاع پر پولیس بروقت کاروائی کرے گی،انھوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کے خلاف اپنے پولیس کیساتھ کھڑے رہے، 

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کے روز جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل سوات میں سوات کے علاقہ معززین ،ڈی آر سی ممبران ،ٹریڈ یونین کے عہدیداروں و دیگر مکاتب فکر  کی ایک گرینڈ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا ،تقریب میں ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور، ایس پی سپیشل برانچ پیر زربادشاہ و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے،اس موقع پر آر پی او ملاکنڈ کا کہنا تھا کہ پولیس نے تمام حالات میں اپنی جوانمردی کا مظاہرہ کیا ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں صف اول کا کردار ادا کرے گی،انھوں نے کہا کہ  ہمارا یہ پختہ عزم ہے کہ سوات اور ڈویژن کے دیگر علاقوں میں بہتر امن کی یہ فضا قائم ودائم ہو اور اس مقصد کے حصول کیلئے پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ،انھوں نے کہا کہ پولیس فورس ایک پر امن اور جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے تمام تر کوششیں کررہی ہے اور پورے ڈویژن میں جرائم پیشہ اور منشیات کے عفریت میں ملوث عناصر کیخلاف آپریشن جاری ہے،ار پی او نے اس موقع پر والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ نشے اور دیگر بری صحبتوں سے دور رہیں،انھوں نے کہا کہ پولیس کامقامی تنازعات کے خاتمے کیلئے ڈی آر سی کا فورم انتہائی موثر ثابت ہورہا ہے جس میں علماء اور معززین شامل ہوتے ہیں اور اس نے بڑی تعداد میں عوامی مسائل حل کیے ہیں ،ار پی او کا کہنا تھا کہ تمام ڈی پی اوز کو ہدایات دی ہیں کہ تھانوں میں عوام کیساتھ بہتر رویہ اپنایا جائے ، تقریب سے ڈی پی او سوات شفیع اللّٰہ گنڈاپور کا کہنا تھا کہ سوات پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے اور یہاں پر امن و امان کو ہر صورت قائم و دائم رکھا جائے گا انھوں نے کہا کہ  منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے سوات پولیس کی کاوشیں جاری ہیں اور حالیہ دنوں میں متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے انھیں جیل بھجوادیا گیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ پولس کو  عوام  کے بھرپور تعاون کی ضرورت ہے،عوام جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کو خفیہ اطلاع دیے والے کا نام تاکہ ان عناصر کے خلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جائے، انشاءاللہ جلد از جلد اپ لوگوں کو ڈرگ فری سوات ملے گا،تقریب سےسوات ٹریڈ فیڈریشن صدر عبدالرحیم،معززین علاقہ،ڈی آر سی چیرمین و دیگر نے بھی  خطاب کیا کے اور سوات پولیس کی جرات و قربانیوں پر روشنی ڈالی،عوامی مشران نےاپنی جانب سے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا یقین دلایا اور آمن وامان کیلئے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More