پختون خوا ملی عوامی پارٹی کی تنظیم سازی،حمید خان ضلعی صدر منتخب

ہمارے پارٹی کا بنیادی آئین پختونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا پختونوں کے وسائل کو پختونوں کے لئے استعمال کیا جائیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پختون خوا ملی عوامی پارٹی کا سوات میں تنظیم سازی حمید خان ضلع صدر منتخب جنرل سیکرٹری کی فرائض سیلم خان کے سپرد ، سوات تحصیل کبل علی گرامہ میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری عبدلرحیم زیارت وال کے زیر صدارت اجلاس میں الیکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ضلع سوات کے لئے حمید خان پارٹی صدر سلیم خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے, جنوبی پختون خوا سے تعلق رکھنے والے اجلاس کے مہمان خصوصی عبدالریم زیارت وال نے  تنظیم سازی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پارٹی کا بنیادی آئین پختونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنا پختونوں کے وسائل کو پختونوں کے لئے استعمال کیا جائیں انہوں نے کہا کہ ہم خان شہید کے سیاست پر قائم ہے اور اپنے وسائل پر اختیار چاہتے ہیں، اس موقع پر پختون خوا ملی عوامی پارٹی ضلع سوات کے کارکنوں اور سابقہ عہدہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی انہوں نے متفقہ طور پر نو منتخب ارکان کی انتخاب کی منظورہ دے دی، اس موقع پر نو منتخب کابینہ نے جنوبی پختونخوا کے صدر عبدالقہار ودان سے حلف لے لیا، اس موقع پرصوبائی عبدالقہار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست مقدس فریضہ ہے اور ہم تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ نو منتخب کابینہ عوام کی خدمت میں پیش پیش ہونگیں،  اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر حمید خان نے کہا کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی تمام قوموں کو ان کے وسائل پر اختیار دینے کے بیانیہ پر قائم ہے اور اس کے لئے ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھی گی۔ نو منتخب جنرل سیکرٹری سلیم خان نے کہا کہ محمود خان اچکزئی روز اول سے اپنے بیانئے پر قائم ہے اور پختونوں کے حقوق کے لئے ہم ان کے جدوجہد کو جاری رکھینگے، اس موقع پر پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اطلاعات طالمند خان نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کی جدوجہد خان شہید کی بیانیہ اور جدوجہد کا سلسلہ ہے محمود خان اچکزئی ایک دن کے لئے بھی اپنے بیانئے سے پیچھے نہیں ہوئے ہیں،صوبایی صدر خیبر پختونخوا محمد علی نے تفصیلی رپورٹ پیش کے اور صوبائی اطلاعات سیکرٹری خیبر پختونخوا ہمایون خان نے میڈیا کے ساتھ کوارڈینیشن اور اھمیت پر بحث کے اس موقع پر کارکنوں کے طرف سے نو منتخب کابینہ کے ارکان کو ہار پہنا کر مبارکباد دئے گئے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More