عبیدقتل کیس، مرکزی ملزم اے ایس آئی فیض اللہ تا حال فرار

واضح رہے کہ پولیس نے لواحقین کو منگل دوپہر دو بجے کا وقت دیا تھا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) عبید قتل کیس کا مرکزی ملزم اے ایس آئی فیض اللہ الٹی میٹم کے چوبیس سے زائد گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی گرفتار نہ ہوسکا، پولیس کا کہنا ہے کہ باقی چار اہلکاروں کو گرفتارکرکے جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ فیض اللہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں بنڑ پولیس اسٹیشن میں پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کرتے ہوئے نوجوان عبید کو قتل کیا تھا، پولیس نے واقعے میں ملوث چار پولیس اہلکار گرفتارکرلئے تھے جبکہ مرکزی ملزم فیض اللہ فرار ہوگیا تھا، پولیس کے مطابق فیض اللہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں تاہم اس کی گرفتاری میں کوئی خاص پیش رفت نہ ہو سکی ہے ۔ واضح رہے کہ پولیس نے لواحقین کو منگل دوپہر دو بجے کا وقت دیا تھا کہ مرکزی ملزم کو گرفتار کیا جائے گا تاہم الٹی میٹم کے چوبیس گھنٹے گزر گئے فیض اللہ گرفتار نہ کیا جا سکا ہے ۔ مرکزی ملزم کے فرار کے بعد لوگ تشویش کا شکار ہے کہ کس طرح وہ بھاگ گیا اور اس کو بھگانے میں کس کا ہاتھ تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More