سوات موٹروے فیزٹو کے متاثرین سڑکوں پر نکل آئے

زرعی آراضی ہماری واحد ذریعہ معاش ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات موٹر وے فیز ٹو کے متاثرین کا پرسوات یس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین نے بینرز اور کالے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور بچوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں پریس کلب پہنچ گئے،مطالبات کے حق میں خوب نعرہ بازی کرتے رہے، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سو ات موٹر وے متاثرین کے ترجمان وکیل احمد، فتیح اللہ خان، سجاد خان، نظام الدین، محبت خان، زاہد خان، فضل کرم، معراج باچہ، سلطان روم، ظاہرشاہ پاچہ، رحمت خان اور دیگر نے کہا ہم ہر گز سوات کے ترقی کے خلاف نہیں بلکہ اپنا معاشی تحفظ چاہتے ہیں، زرعی آراضی ہماری واحد ذریعہ معاش ہے، انہوں نے کہا کہ ہم موٹر وے کے خلاف نہیں اگر دریائے سوات کے کنارے بنایا جائے تو بنے بنائے گھر اور زرعی آراضی محفوظ رہیگی، انہوں نے کہا کہ گذشتہ چارسال سے ہم احتجاج اور جلسے جلوس سمیت ذمہ داروں سے ملاقاتیں کررہے لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ہم موجودہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ موٹر وے کو دریائے سوات کے کنارے بنایا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو موٹر وے ہمارے جانوں پر بنے گی، انہوں نے کہا کہ ہم سوات کے ترقی کے خلاف نہیں ہم چاہتے ہیں کہ سوات ترقی کریں اور اسکے ساتھ ساتھ سوات کے باسیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے نہ کہ ترقی کے آڑ میں یہاں کے باسیوں کو معاشی طور پر نقصان پہنچا یا جائے، انہوں نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوں وہاں انٹر چینج دیا جائے، بے جا انٹر چینج سے سوات کے عوام کے زرعی آراضی و گھروں کو نقصان نہ پہنچا یا جائے، انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ 

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More