توتانوبانڈئی آرمی کیمپ کے متاثرین سڑکوں پر نکل آئیں

ارباب اختیار سے جنگی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )سوات متاثرین آرمی کیمپ توتانوبانڈئی مطالبات کے حق میں  سڑکوں پر نکل آئیں۔توتانوبانڈئی اڈہ میں عظیم الشان پر امن احتجاجی مظاہرہ۔پاک آرمی کے زیر قبضہ زرعی زمینوں اور عوامی مکانات خالی کرانے کے لئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن۔2008 سے لیکر تاحال متاثرہ افراد کے بوڑھے،بچے اور خواتین شدید مشکلات سے دوچار۔مزید اذیت برداشت کرنے سے قاصر متاثرہ افراد نے مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ارباب اختیار سے جنگی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ۔ان خیالات کا اظہار انورعلی،امیرنواب،محمد علی شاہ،مفتی عارف اللہ،فواد خان،افتاب خان اور دیگر نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئی کیا انہوں نے کہا کہ آرمی کیمپ کے ذریعے گزشتہ پندرہ سالوں سے ہماری زمینوں پر قبضہ کیا گیا ہے۔ ہم دوسرے گاؤں میں کرائے کے مکانات میں رہائش پذیر ہیں مقرین نے مزید کہا کہ ہم نے سوات میں کشیدگی کے دوران اپنی زمینیں پاک فوج کے حوالے کیں جہاں پر آرمی کیمپ  لگایا گیا۔ ہماری ایک سو پچاس کنال زمین پر آج بھی فوج قابض ہے جبکہ ہمیں وہاں جانے تک نہیں دیا جارہا۔ آرمی کیمپ میں ہمارے مکانات بھی ہیں۔ صرف اُن مکانات کا کرایہ ہمیں دیا جا رہا ہے باقی ہماری زمینوں سے اناج کا ایک دانہ بھی ہمیں میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی زمینوں کے ہوتے ہوئے ہم دوسرے گاؤں میں کرائے کے مکانات میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ سال ہو گئے ہیں اب ہم اپنی زمینیں مزید ان کے قبضے میں دینے کو تیار نہیں اور نا ہی ہم اسے بیچنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی بار متعلقہ افسران کو درخواستیں دی ہیں لیکن ابھی تک ہمیں ہماری اپنی زمینیں حوالہ نہیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سات اقوام اس آرمی کیمپ سے متاثر ہیں۔ ہم میں مزید صبر اور برداشت کا مادہ نہیں ہے۔ ہم کسی بھی صورت اپنی زمینیں اب ان کے قبضے میں نہیں دے سکتے۔انہوں نے نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زمینین خالی کرائیں اگر ایک ہفتے میں ہماری زمینین خالی نہ کی گئی اور مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ارباب اختیار سے جنگی بنیادوں پر نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More