تحریک احتساب نوجوانان سوات کا احتجاجی مظاہرہ

جب سے پاکستان بنا ہے اس وقت سے سیاسی پارٹیوں نے کھاکھا کر کھوکھلا بنا رکھا ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )

تحریک احتساب نوجوانان کی جانب سے مینگورہ کے مرکزی نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں کثیر تعداد میں نوجوانوں سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عزیز الحق خان، یونس خان، عابد علی جان، پیر اعجاز الحق، ارشادخان اور دیگر نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے اس وقت سے سیاسی پارٹیوں نے کھاکھا کر کھوکھلا بنا رکھا ہے جس کی وجہ آج پاکستانی عوام مہنگائی کے دلدل میں پھنس چکے ہیں ۔

”  احتساب کرنا ضروری ہے تاکہ عوام کی لوٹی ہوئی رقم  ملک کے خزانے میں واپس آجائے اور عوام کے مسائل کم ہوجائے”

انہوں نے کہا کہ ہم کسی ایک پارٹی کے خلاف نہیں ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہر پارٹی سے تعلق رکھنے والے جو حکومت میں سیاسی عہدوں پر فائز تھے ان کا احتساب کیا جائے نہ کہ صرف پی ٹی آئی کے ہر سیاسی جماعت کا ممبر جو حکومت میں رہ چکا ہے ان سے احتساب مانگنا چاہیے تاکہ عوام کو پتہ چلے کس کس نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومتوں میں جتنے بھی سرکاری ملازمین بھرتی کئے گئے ان کےمیرٹ عوام کے سامنے پیش کریں تاکہ پتہ چلے کہ یہ لوگ کس بنیاد پر بھرتی کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہم متعلقہ اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں سرکاری اداروں میں جوافراد بھرتی کئے گئے ان کے میرٹ لسٹ ہر دفتر کے سامنے چسپا ں کرکے عوام کے تشویش کو دور کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان لوگوں کے ساتھ احتساب نہ کیا گیا تو آئندہ کے لئے پاکستان کی حالت خراب سے خراب تر ہوجائیں گی اور عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا۔

” ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا ایسے لوگوں کے انتخاب کریں تاکہ وہ اعوان بالا پہنچ پاکستان کے اچھے مستقبل کے لئے کردار ادا کریں اور عوام  کوسستی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اداروں کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں پاکستان کے ہر ایک پارٹی سے تعلق رکھنے والے جو حکومت میں بڑے بڑے عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں ان کے ساتھ احتساب کیا جائے اور عوام کو اس دلدل سے نکالا جائے۔ 

۔ 

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More