سرداروقار شہزاد ایڈوکیٹ کا ترکیہ کے سفارت خانے کا دورہ

پاکستان کے سکاؤٹس اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بہن، بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے

‎سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے کمشنرسردار وقار شہزادایڈوکیٹ ترکیہ کے سفارتخانہ کا دورہ کیا اور وہاں پر کھے گئے مہمانوں کی کتاب میں ترکیہ میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں جانی و نقصانات پر اپنے تعزیتی تاثرات قلمبند کیے ۔انہوں نے ترکیہ میں حالیہ زلزلےسے ہونے والے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب مانند ہیں۔ پوری پاکستانی قوم ترکیہ میں ہونے والی تباہی پر غمزدہ ہے۔ پاکستان کے سکاؤٹس اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بہن، بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ سردار وقار نے نے زلزلے میں شہید ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More