جیل بھرو تحریک، سوات پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے

سیاسی تحریکوں میں رضاکارانہ گرفتاریاں پولیس سٹیشن میں دی جاتی ہے گھروں سے نہیں دی جاتی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) جیل بھرو تحریک کے لئے سوات پولیس نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنا شروع کردیا اور سپیکر سے اعلانات کئے جا رہے ہیں کہ جو بھی گرفتاری دینا چاہے وہ باہر آجائیں ہم لے جائیں گے۔ تحریک انصاف کی کال پر جیل بھرو تحریک کے لئے جہاں صوبے بھر سے پارٹی کارکنان اور عہدیدار گرفتاریاں دینے کے لئے پشاور کا رخ کر رہے ہیں وہی دوسری جانب سے سوات پولیس کی جانب سے حیران کن اقدام سامنے آیا ہے ۔ پولیس کی بھاری نفری ایم این سلیم الرحمن، سابقہ ایم پی اے فضل حکیم خان اور سابقہ وزیر اعلیٰ محمود خان کے گھر کے سامنے پہنچ گئی اور وہاں پر سپیکروں سے اعلانات کئے گئے کہ جو بھی گرفتاری دینا چاہے تو خود باہر آجائیں،ہم با حفاظت جیل منتقل کردیں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے ۔ سلیم الرحمن، ڈاکٹر امجد و دیگر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے پولیس کو سیاست کے لئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے، پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور سیاسی کارکنوں کی تذلیل کے لئے ان کے گھروں کے سامنے گرفتاری کے اعلانات کئے جارہے ہیں، سیاسی تحریکوں میں رضاکارانہ گرفتاریاں پولیس سٹیشن میں دی جاتی ہے گھروں سے نہیں دی جاتی۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More