سوات،مفت آٹے کی تقسیم میں خرد برد کا انکشاف

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات میں مفت آٹے کی تقسیم میں خرد برد کا انکشاف ہوا ہے معلوم ہوا ہے کہ ڈیلرز اور فلور ملز کے گٹھ جوڑ سے شناختی کارڈ نمبروں کو اکٹھا کرکے آٹا ہڑپ کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں زیادہ تر ڈیٹا ووٹر لسٹوں سے وصول کرکے آٹا جمع کیا جارہا ہے جسے مارکیٹ میں مہنگے داموں بیچا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق اس میں کچھ ملز اور ڈیلرز ملوث ہیں جو اس بابرکت مہینے میں غریبوں کا حق کھا رہے ہیں اس حوالے سے جب ہم نے کچھ ملز سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں لسٹ ملتا ہے اس میں جو ڈیلرز بتائے گئے ہیں ان کو آٹا دیا جاتا ہے آگے وہ لوگ تقسیم کر تے ہیں، ایک مقامی ڈیلر جو اٹا تقسیم کر رہا تھا سے تقسیم کار کے حوالے سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک ایپ دیا گیا ہے اس میں شناختی کارڈ کو انٹر کر دیتے ہیں جو کارڈ رجسٹرڈ ہو اس کو آٹا دیتے ہیں غیر رجسٹرڈ شناختی کارڈ والے بہت آتے ہیں لیکن ان کو نہیں دیا جاتا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More