حضرت معاذ ایڈوکیٹ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) نگران وزیر مواصلات و تعمیرات محمد علی شاہ خان نے کہا ہے کہ مرحوم حضرت معاذ ایڈووکیٹ ایک قابل عوام پسند شخصیت تھے، مرحوم نے سوات بار ایسو سی ایشن کے لئے بے تحاشہ خدمات سرانجام دیئے جو تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائیگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سوات بار ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام حضرت معاذ ایڈووکیٹ مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر سعید خان ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری دنیا زیب خان ایڈووکیٹ، سلیمان خان، رضاالدین، میاں حسین علی، اکبر علی عنایت شاہ لالا، عمر علی شاہ، سلمان،شیر محمد خان ایڈووکیٹ، معاذ مرحوم کے بڑے بھائی ظفر علی اور دیگر نے حضرت معاذ خان ایڈووکیٹ مرحوم کی زندگی روشنی ڈال کر بار ایسو سی ایشن کے ممبران کے لئے ان کی خدمات کو سراہا، مقررین نے کہا کہ مرحوم حضرت معاذ ایڈووکیٹ دو بار سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر رہ چکے ہیں، انہوں نے کہا حضرت معاذ ایڈووکیٹ کے ڈسٹرکٹ ایسو سی ایشن کے لئے جو خدمات انجام دی ہے جس سے آج وکلاء برادری مستفید ہورہی ہے، انہوں نے کہا مرحوم حضرت معاذ ایڈووکیٹ ہمارے دلوں میں زندہ ہے اور ان کے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھے جائینگے، اس موقع پر مرحوم حضرت معاذ کی ایصال ثواب کے لئے دعا مانگی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دیں اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔ 

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More