حلقہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے جمع پلان موجود ہے، عاصم اللہ خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) پی کے 6سے عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار عاصم خان  نے کہا ہے کہ حلقے کے عوام کی مشکلات اور مسائل کا خاتمہ اور انہیں بینادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمارے پاس ایک جامع پروگرام موجود ہے، اس بار عوام اے این پی کو بھاری اکثریت سے اپنی خدمت کیلئے منتخب کریں گے، ہم پر امید ہیں کہ ہرحلقے پر اے این پی نمایاں کامیابی حاصل کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کی شکل میں بہت کھٹن اور کڑوا وقت دیکھا، اس دور میں مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا جس کے سبب عوام اے این پی کی طرف پر امید نظروں سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ وہ جان چکے ہیں کہ یہی پارٹی ان کی پریشانیوں کا ازالہ کرسکتی ہے، ماضی میں اے این پی نے اپنے دور حکومت میں جو کردار ادا کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے، آئندہ بھی مثالی کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ مینگورہ کو ماڈل شہر بنانے سمیت اسں کے رہائشیوں کی ضروریات کو پوراکرنے اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایک موثر پروگرام تربیت دیا ہےجس سے مشکلات خٹم اور سہولیات میں اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات ہوں گے جس کیلئے اے این پی ہر قومی اور صوبائی حلقہ سے امیدوار سامنے لائے گی اور عوام بھی چاہتے ہیں کہ عوامی نیشنل پارٹی قتدار میں آئے کیونکہ وہ جان چکے ہیں کہ دیگر پارٹیاں صرف ذاتی مفادات کیلئے کام کررہی ہیں جبکہ اے این پی عوامی خدمت کیلئے بر سر پیکار ہے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More