سوات پریس کلب کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سوات(  زما سوات ڈاٹ کام ) سوات پریس کلب کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، صحافیوں اور عمائدین کی شرکت، سویڈن کیساتھ تمام تعلقات ختم اور سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ، گذشتہ روز سوات پریس کلب میں صحافیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں صحافتی برادری کے ساتھ ساتھ عمائدین نے بھی شرکت کی، اس موقع پر مظاہرین نے واقعہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی شرکاء نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ نے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے جس کے باعث ان میں سخت بے چینی پھیلی ہوئی ہے جبکہ ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہیئے کہ وہ سویڈن سفیر کو یہاں سے نکالنے سمیت سویڈن مصنوعات سے بائیکاٹ کرے جبکہ واقعہ میں ملوث عناصر کو سخت اور عبرتناک سزائیں دلائے، اس موقع پر مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More