مینگورہ، لینڈ سلائیڈنگ سے چار بچے ملبے تلے دب گئے، دو جاں بحق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ مینگورہ وتکے میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث چار بچے ملبے تلے دب گئے، دو بچے جاں بحق جبکہ دو کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق وتکے گل آباد میں زمرد کان کے قریب ایک خالی پلاٹ میں بچے کھیل رہے تھے کہ اوپر پہاڑی سے سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں چاروں بچے ملبے تلے دب گئے، مقامی لوگوں، ریسکیو، پولیس اور دیگر رضاکاروں نے بچوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا، بچوں میں پانچ سالہ منال ولد ثناء اللہ اورپانچ سالہ سبحان ولد حضرت علی جاں بحق جبکہ دس سالہ زین ولد رفیع اللہ اور عاصم ولد اقبال زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں بچے آپس میں رشتہ دار ہیں۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More