مینگورہ میں دن دیہاڑے خاتون کا قتل، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )مینگورہ کے علاقہ دن دیہاڑے شوہر نے بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، فائرنگ کے وقت ماں کے ساتھ تین سالہ بچہ بھی موجود تھا جو اپنی ماں کی لاش کے ساتھ بیٹھا روتا رہا۔ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے علاقہ بنڑ میں ملزم اختر علی نے دن دیہاڑے اپنی بیوی کوفائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا۔ خاتون کے ساتھ اس کا تین سالہ بچہ بھی موجود تھا جو اپنی ماں کی لاش کے ساتھ لپٹ کر روتا رہا، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس حرکت میں آئی اور ایک گھنٹۓ کے اندر اندر ملزم اختر علی کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے تھانہ بنڑ میں میڈیا سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اج صبح تھانہ بنڑ کے حدود میں ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا جس میں ظالم شوہر نے اپنے کمسن بچے کے سامنے اپنی ہی بیوی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اور جائے وقوعہ سے فرار ہوا تھا، انہوں نے کہا کہ واقعے کا نوٹس لیتے ار پی او ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے مجھے فوری طور پر قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، جس پر میں نے ڈی ایس پی سٹی امجد خان، ایس ایچ او تھانہ بنڑ جہان عالم خان و دیگر پولیس پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں بروقت کاروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی کے قتل میں ملوث ملزم اختر علی ولد عمر علی ساکن بھٹئی چوک طاہر اباد مینگورہ کو الہ قتل سمیت ایک گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیا۔پولیس کاکہنا ہے کہگزشتہ کئی سالوں سےدونوں میاں بیوی کے درمیان گھریلوں ناچاقی کا کیس عدالت میں زیر سماعت تھا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More