سوات، اربوں لوٹنے والاکرنسی ڈیلر آذربھائی جان فرار ہوگیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں لوگوں کے اربوں لوٹنے والا کرنسی ڈیلر آذر بائی جان فرار ہوگیا ہے، ذرائع کے مطابق گرین چوک میں نثار نامی کرنسی ڈیلر نے منافع کے نام پر لوگوں سے دو ارب اور 75کروڑ روپے بٹورے تھے اور 24 دسمبر کو ملک سے فرار ہوگیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کرنسی ڈیلر آذر بائی جان چلا گیا ہے ۔اس سے قبل میں مضاربہ سکینڈل میں لوگوں کے دس ارب،بیٹری سکینڈل میں چار ارب اور آرجے گروپ سکینڈل میں بھی لوگوں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More