سوات میں بدر منیر کی نویں برسی منائی گئی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :13اکتوبر2017ء )آل پاکستان بدرمنیر فیڈریشن کے زیر اہتمام مرحوم اداکار بدرمنیرکی نویں برسی منائی گئی،اس حوالے سے تقریب کا انعقادکیا گیا,مقررین نے بدرمنیر کی اداکاری پرروشنی ڈالتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیاکہ بدرمنیر کے خاندان کیلئے صوبائی ایوارڈ دیا جائے ،مقررین نے حکومت پر تنقید کی جس نے سرکاری سطح پر بدرمنیر کی برسی نہیں منائی ،مشہور ڈائریکٹر امجد نوید نے بدرمنیر کو نئے اداکاروں کیلئے مثال قراردیا،مقررین نے کہاکہ مردان کے چند مفادپرست لوگ بدرمنیر کا نام غلط اورذاتی مفادات کیلئے استعمال کررہے ہیں جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

Facebook Comments