سوات میں سہ روزہ پولیو مہم 20 نومبر سے شروع ہو گی

Advertisement
دوستوں کے ساتھ شیئر کریں

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:03نومبر2017ء) سوات میں سہ روزہ انسداد پولیو مہم20نومبر سے شروع کی جائے گی، اس حوالے سے ڈی سی آفس سوات میں اہم اجلاس زیر صدارت ڈی سی سوات محمد طاہر شاہ منعقد ہوا، اجلاس میں بتایا گیا کہ سہ روزہ پولیو مہم20نومبر2017سے شروع ہو گی جس میں239211گھروں میں موجود478895بچوں کو گھر گھر جاکر پولیوکے خاتمے کے قطرے پلائے جائیں گے ،اجلاس میں کہا گیا کہ اس مقصد کے لئے1550ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جس میں1398موبائل،84فکسڈ،61ٹرانزٹ اور7رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔

تبصرہ کریں

دوستوں کے ساتھ شیئر کریں