انجینئر عمر فاروق کی جانب سے سیدو ہسپتال کے لئے تین لاکھ روپے کا عطیہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:16فروری2018) انجینئر عمر فاروق کی جانب سے سیدو ہسپتال کے کے ارتھو پیڈک اپریش تھیٹر کے لئے تین لاکھ روپے عطیہ ، کام جلد شروع ہوگا ، گذشتہ روز ممتاز سماجی شخصیت اور پی ٹی آئی کے رہنما انجینئر عمر فاروق نے سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے ارتھوپیڈک اپریشن تھیٹر کا تزین و ارائش کے لئے تین لاکھ روپے عطیہ کردئیے اور تین لاکھ روپے کا چیک ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو تاج محمد خان کے حوالے کیا ، اس موقع پر ڈاکٹر تاج محمد خان نے انجینئر عمر فاروق کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انسانیت کی خدمت کیلئے تین لاکھ روپے کا عطیہ کیا ۔

Facebook Comments