Ad

پولیس کی بڑی کاروائی، 600 سو سےزائد افراد گرفتار، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات برامد

5

Ad

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 مئی 2018ء) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈیویژن اختر حیات نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں جرائم پیشہ افراد کے لئے کوئی جگہ نہیں ، ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گرد گھیرا تنگ کردیا ہے ، پولیس نے ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 49مفروران ، 649مشتبہ افراد ، 18کلاشنکوپ،13 رائفل ،97شارٹ گن،137 پستول ،30324کارتوس ، 43 جارجر،5 مارٹر گولہ ،1 راکٹ لانچر ، 13 راکٹ شیل ،7 خنجر،0.190kgبارود، 37.424کلوگرام چرس جبکہ 400لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ہونے والے ملزمان کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

Ad

Leave A Reply

Your email address will not be published.