بریکوٹ اور چارباغ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن21اکتوبر سے ہوگی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:17اکتوبر2017ء)تحصیل بریکوٹ اور چارباغ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہفتہ 21 اکتوبر سے ہوگی ، تحصیل بابوزئی کی گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے 30اکتوبر کی ڈیڈ لائن، جبکہ بعد میں ان گاڑیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز ہوگا، ان خیالات کا اظہار کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع سوات محمد اعجاز خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہو ں نے کہا کہ ضلع سوات میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، جس کے لئے کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کا آغاز کیا، اور اس سلسلے میں بابوزئی اور تحصیل مٹہ میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن تیزی سے جاری ہے، اس سلسلے میں 21 اکتوبر بروز ہفتہ تحصیل بریکوٹ اور تحصیل چارباغ کے نان کسٹم پیڈ گاڑی کی رجسٹریشن شروع کی جائیگی، اور کانجو کیمپ اور بائی پاس روڈ پر ان گاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگا، انہوں نے کہا کہ تحصیل بابوزئی کے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن 30اکتوبر 2017کو ختم ہوجائیگی، جس کے بعد رجسٹریشن کیلئے آنے والے گاڑی مالکان کو جرمانہ کیا جائیگا، اور بعد میں نان رجسٹرڈ گاڑیوں کیخلاف آپریشن بھی شروع کیا جائیگا، ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More