غریب عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں،شہریارامیرزیب

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:30مارچ2018) پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے صدر عرفان چٹان اور مرکزی رہنما میانگل شہریار امیر زیب نے کہا ہے کہ غریب عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا حکمرانوں کے قول و فعل میں تضاد ہے تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے غریبوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے ٹرانس فارمر اور گیس کی پائپ پر سیاست کرنے والوں کی سیاست آخری ہچکولے کھا رہی ہے لوگوں نے پیپلز پارٹی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانجو حجرہ طالعمند خان میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے عبدالاکبر خان (مرحوم ) کے خاندان طالعمند خان ، شاکر اللہ خان ایڈوکیٹ ، غفار علی خان ، عبداللہ خان ، مجیب اللہ خان ایڈوکیٹ ، حبیب اللہ خان ، ہدایت اللہ خان ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر اظہار اللہ خان ، انجینئر سعید اللہ خان ، ڈاکٹر اکرام اللہ خان ، ڈاکٹر عنایت اللہ خان ، ڈاکٹر عظمت اللہ خان ، ڈاکٹر مہر اللہ خان اور ان کے سیکڑوں ساتھیوں نے پاکستان مسلم لیگ سے 50 سالہ تعلق ختم کرکے پاکستان پیپلز پارٹی اور شہریار امیر زیب کے ساتھ شمولیت کا اعلان کیا جلسہ سے پاکستان پیپلز پارٹی سوات کے جنرل سیکرٹری اقبال حسین بالے ، مینگورہ سٹی کے صدر اختر حسین ، جنرل سیکرٹری اورنگزیب جانباز ، شیر اللہ ، وزیر زادہ ، انور زمان خان ، محمد طاہر ، حمزہ ، انجینئر احسان اللہ شاہ ، دنیا زیب خان ، بخت شیروان ، سجاد باغی ، بخت شیر علی ، شجاع الدین ، علی محمد علیزئ اور امیر زیب شہریار نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عرفان چٹان اور شہریار امیر زیب نے طالعمند خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سمیت نئے شامل ہونے والوں کو پی پی پی کی ٹوپیاں پہنائی مقررین نے کہا کہ مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی برسراقاتدار آ کر نہ صرف عوامی محرومیوں کا ازاہ کرے گی بلکہ ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے عملی اقدامات اُٹھائے گی انہوں نے کہا کہ عوام نے ٹرانس فارمر بجلی کے کھمبے اور گیس پائپ کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے اب لوگوں کی نظریں پی پی پر لگی ہوئی ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More