ڈی آئی جی اختر حیات کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:16فروری2018) ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کے سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس، اجلاس میں آل ڈی پی اوز اور آل ایس پیز انوسٹی گیشن نے شرکت کی ، اجلاس میں پولیس کی کردار اور ان کی ذمہ داریوں پر بحث مباحثہ ہوا، اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن نے افسران کو ہدایت کی کہ قانون کی بالادستی کی ہر ممکن کوشش سمیت عوام کوریلیف دیا جائے نہ کہ ان کو تکلیف میں ڈالا جائے ، انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے خادم ہیں اور خادم بن کرفرائض منصبی احسن طریقے سے نبائے جائیں اور کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیا جائے کیونکہ ہم عوام کے محافظ ہے اور عوام کے مال وجان کی حفاظت کو نصب العین سمجھے ، اس موقع پر آل ڈی پی اوز اور آل ایس پیز انوسٹی گیشن نے اپنے اپنے کارکردگی سے ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان کو اگاہ کیا ، اجلاس میں ڈی پی او سوات واحد محمود ، ایس پی انوسٹی گیشن سوات ذولفقار تنولی ، ڈی پی او شانگلہ راحت اللہ خان ، ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ محمد خالد خان ، ڈی پی او بونیر ارشاد خان، ایس پی انوسٹی گیشن بونیر درویش خان، ڈی پی او لوئر دیر نوشیر خان ، ایس پی انوسٹی گیشن لوئر دیر مختیار خان ، ڈی پی او اپر دیر پیر شہاب علی شاہ ، ایس پی انوسٹی گیشن اپر دیر سجاد خان ، ڈی پی او چترال منصور امان اور ایس پی انوسٹی گیشن چترال طارق کریم نے شرکت کی، اجلاس کی آخر ملک کی بقاء اور سلامتی کے لئے دعا کی گئی ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More