مقامی اداروں کے مابین مقابلہ صفائی سُتھرائی کے حوالے سے اہم اجلاس

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :08مئی2018) صوبائی حکومت کی جانب سے ٹی ایم ایز اورمقامی اداروں کے مابین رواں صفائی و ستھرائی مقابلوں کا جائزہ لینے کے لیے ڈی سی سوات کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ تمام اداروں نے ڈی سی سوات کواپنی اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ اس مقابلہ کا جائزہ لینے کے لیے ضلعی سطح پر ایک کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ جس میں صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق ضلعی سطح پر امپائرز کی تقرری سمیت ضابطہ کار بھی وضع کیے جا چکے ہیں۔ ڈی سی سوات نے تمام محکموں کی کار کردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان پر ذور ڈالا کہ رواں صفائی مہم میں تمام جگہوں کو یکساں توجہ دی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سڑکوں ،عمارتوں اور خاص کر مقبروں سے فالتو گھاس وغیرہ صاف کی جائے گی۔انہوں نے محکمہ تعلیم اور متعلقہ ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ سکولوں کے باہر اور اندر ڈسٹ بن لگائیں جائیں اور طالب علموں میں صفائی کے حوالے سے شعور اُجاگر کرنے کے لیے باقاعدہ ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More