Ad

الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے زیر اہتمام ڈونرکانفرنس کا انعقاد

9

Ad

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:12مئی2018)الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے زیر اہتمام کفالت یتامی پروگرام کے تحت ڈونرکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس میں 32لاکھ سے زیادہ رقم مخیر حضرات نے کفالت یتامیٰ پروگرام میں جمع کئے ۔ ڈونر کانفرنس کے مہمان خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے پی کے میں تین ہزار سے زائد یتیم بچوں اور بچیوں کوتعلیم ، صحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے لئے ماہانہ بنیاد پر رقم فراہم کررہی ہے ۔ان شاء اللہ امسال پانچ ہزار تک یتیم بچوں کو کفالت یتامی پروگرام کے تحت زیر پرورش اور تربیت لانے کا پروگرام ہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے مصیبت کی ہر گھڑی میں دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کی ہے ان شاء اللہ مخیر حضرات کی تعاون سے یہ سلسلے اسی طرح جاری رہے گا ۔ کانفرنس سے الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے نائب صدر ملک پرویز، ضلعی صدر افتاب احمد سمیت دیگر ذمہ داران نے بھی خطاب کیا ۔

Ad

Leave A Reply

Your email address will not be published.