پی کے پانچ کے آزاد امیدوار ضیاء اللہ عرف جانان پارٹی کے حق میں دستبردار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 جولائی 2018ء) سوات کے اہم ترین حلقہ پی کے پانچ سے تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن اور آزاد امیدوار ضیاء اللہ عرف جانان نے کاغذات نامزدگی پارٹی کے حق میں واپس لے لئے۔تفصلات کے مطابق فضل کے حکیم کے خلاف پی کے پانچ سے آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ عرف جانان جوکہ مکانباغ اور ملابابا کے یونین کونسل سے تحصیل کونسلر بھی ہے انہوں نے آج بمورخہ 4 جولائی بروز بدھ اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے کر پارٹی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ زما سوات ڈاٹ کام سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں صرف تحریک انصاف کی حق میں اپنے کاغذات واپس لے رہا ہوں۔اور اس بات پر خاص زور دے رہا ہوں کہ میری قربانی صرف اور صرف تحریک انصاف کیلئے ہے یاد رہے کہ انہوں تحصیل کونسلر کے عہدہ سے استعفیٰ بھی دیا تھا جوکہ بقول ان کے واپس کردیا جائیگا اور وہ تحصیل کونسلر کے طور پر خدمات دیتے رہینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More