حلقہ PK-4، ووٹوں کی گنتی تاحال مکمل نہ ہوسکی ، فیصلہ سہ پہر تک متوقع

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 30 جولائی 2018ء) حلقہ پی کے چار پر ووٹوں کی گنتی بدستور جاری ہے، کل سے شروع ہونے والی گنتی اج بھی جاری ہے، ذرائع کے مطابق ریٹرنگ افیسر کے دفتر میں گنتی کا عمل جاری ہے،د ونوں فریقوں کے تین تین افراد گنتی کے عمل میں شریک ہیں، ذرائع کے مطابق اب تک 26 پولنگ سٹیشنوں کی ووٹوں کی گنتی ہو چکی ہے جبکہ اس حلقہ میں کل 105پولنگ سٹیشنز میں 59419ووٹ ڈالے گئے تھے۔ امیر مقام اور عزیز اللہ گران کے درمیان فیصلہ کن ووٹوں کی تعداد 40 تک آگئی ہے اج 2 بجے تک ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کی توقع کی جارہی ہے جس کے بعد فیصلہ سنا دیا جائیگا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More