مٹہ، ہائی ایس گاڑی کو حادثہ، تین خواتین زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام/11 فروری 2019 ) سوات کی تحصیل مٹہ میں تیزرفتار مسافر ہائی ایس  کو حادثہ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے توتکے میں مسافر ہائی ایس گاڑی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارتین خواتین، ساٹھ سالہ مسماۃ (ن) زوجہ منڈا خان،مسماۃ (م) زوجہ محمد نواب  اور پچاس سالہ مسماۃ (ش) زوجہ فاتح خان ساکنان شور زخمی ہوگئیں۔زخمیوں  کوطبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More