سیدوشریف پولیس مردوں کی غیر موجودگی میں گھر میں گھس گئے، خواتین کے ساتھ بدتمیزی ،ویڈیو وائرل

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔21 مارچ 2018ء)  سیدو شریف پولیس گل کدہ میں مردوں کی غیر موجودگی میں ایک گھر میں گھس گئے اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی جس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ویڈیو کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور آگے پھیلادیا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار ایک گھر میں داخل ہوتے ہیں اور خواتین چیخ و پکار شروع کرتی ہیں کہ ہمارے مرد کام پر گئے ہیں۔ جواب میں پولیس اہلکار خواتین سے بدتمیزی کرتے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر میں ایک خاتون روتے ہوئے چلاتی ہے کہ ہم صرف خواتین اس گھر میں موجود ہیں۔ گھر کی خاتون کے مطابق پولیس اہلکاروں نے خواتین پر شدید تشدد کیا۔ محلہ کے لوگوں کے مطابق خواتین کی چیخ وپکار پر محلہ داروں نے پولیس اہلکاروں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔ دوسری جانب محکمہ پولیس سوات کے سوشل میڈیا پیج پر خان خیل نامی ایک اہلکار نے وضاحتی ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے سرچ وارنٹ لے کراحسان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، اس گھر سے احسان اور اس کا ساتھی منشیات فروخت کرنے کا کام کرتے تھے۔ اہلکار کے مطابق پولیس کے پاس سرچ وارنٹ بھی تھا اور لیڈی پولیس اہلکار بھی، لیکن خواتین نے چیخ و پکار کرکے چھاپہ ناکام بنا دیا۔ کیونکہ اس گھر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونی تھی۔ پولیس اہلکار کے مطابق جن محلہ داروں نے پولیس کو سرچ آپریشن نہیں کرنے دیا۔ انہوں نے بعد میں پولیس سٹیشن آکر معافی مانگی۔ ویڈیو میں پولیس اہلکار نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وائرل ویڈیو کو مزید شیئر نہ کریں اور اسے ڈیلیٹ کردیں۔پولیس اہلکار نے اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں پولیس کے گھر میں گھسنے کی ویڈیو کو جعلی قرار دیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More