محکمہ اطلاعات سے سوشل میڈیا کلبز کی سرپرستی کی درخواست

سوات(زماسوات ڈاٹ کام)سوات کے سوشل میڈیا کلبوں کے عہدے داروں پر مشتمل نمائندہ وفد نے محکمہ اطلاعات کے ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین غازی سے ریجنل انفارمیشن آفس گلکدہ سیدو شریف میں ملاقات کی اور انہیں اپنے بعض مسائل و مشکلات سے آگاہ کرنے اور حکومتی پالیسیوں کی میڈیا میں بہتر عکاسی کیلئے تجاویز و سفارشات پیش کرنے کے علاؤہ سوشل میڈیا کلبوں کی سرکاری سرپرستی کی باضابطہ درخواست کی وفد نے صوبائی حکومت کی یوتھ و آئی ٹی پالیسیوں کی بطور خاص تعریف کی سافٹ ویئر انجینئر نیاز احمد خان کی زیر قیادت اس وفد میں ضلعی سطح پرسرخیل ویب سائٹ زما سوات ڈاٹ کام سمیت سوات نیوز، سوات ٹی وی، سٹیٹ نیوز، زمونگ سوات، شمال نیوز اور دیگر لاکھوں لائیکس کے حامل سائٹس کے ایڈیٹرز و چیف ایگزیکٹیو بھی شامل تھے جن میں سمیع خان، عمران امین، سلمان یوسفزئی، مراد علی، خورشید علی خان اور فرحان خان شامل تھے اور ان کا استدلال تھا کہ سوشل میڈیا کلبز کی حکومتی سرپرستی کے دو طرفہ فوائد برآمد ہوں گے ترقیاتی اقدامات کی تشہیر اور افواہ سازی کی حوصلہ شکنی کے علاؤہ یہ تعاون وسیع تر قومی مفاد میں ثابت ہو گا ریجنل ڈائریکٹر انفارمیشن نے وفد کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے انکے معروضات حکام بالا کے نوٹس میں لانے کا یقین بھی دلایا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پریس کلبز کی امداد باقاعدہ قانونی طور پر کی جاتی ہے اور سوشل میڈیا کیلئے اس طرح کی سرپرستی و امداد بھی قانون سازی کی متقاضی ہوگی جس پر عملی پیشرفت انکی تحریری تجاویز اور سفارشات سامنے آنے پر ممکن ہے انہوں نے کہا کہ اگرچہ سوشل میڈیا ایک مفید ایجاد ہے جس کا قوموں کی معاشرتی تعمیر اور تعلیم و تربیت میں موثر استعمال ممکن ہے مگر ہمارے ہاں اسے بگاڑ اور تخریب کیلئے بھی استعمال کیا گیا اور حالیہ چند برسوں میں سوشل میڈیا پر انفرادی پروپیگنڈا اور افواہ سازی نے اجتماعی شکل اپنا لی ہے جس نے کئی تباہ کن غلط فہمیوں کو بھی جنم دیا لہذا اس پر چیک لگانا حکومت اور معاشرے دونوں کی زمہ داری بن چکی ہے بالخصوص ایسے حالات میں اسکی اہمیت دو چند ہو چکی جب ہمسایہ ملک کی مسلسل ریشہ دوانیوں کے سبب قومی سطح پر ایمرجنسی نافذ ہے ہمیں ازلی دشمنوں سے چوکنا رہنے کی اشد ضرورت ہے جو ہمارے وجود کے درپے ہیں انہوں نے سوشل میڈیا کے مجموعی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ممتاز سائٹس کے کلبوں کا قیام بجائے خود انکے احساس ذمہ داری کا اظہار ہے تاہم تعمیر و تخلیق کی کوشش اور تخریب و بگاڑ سے بچاؤ کے مشن کے ساتھ عیار و مکار دشمن قوتوں کی سازشوں سے اپنی نوجوان نسل کا بچاؤ بھی ہم سب کا مطمع نظر ہونا چاہئے وفد نے اس ضمن میں صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More